Sunday, July 22, 2012

چھوٹی عورتیں

ذرائع: goodreads.com
چھوٹی عورتیں ایک رزمیہ داستان ہے۔ اس کی مصنف لویزا مے الکات (Louisa May Alcott) ہیں۔ یہ کتاب انگلیش کلاسک کا حصہ ہے اور ۱۸۶۸ء میں پہلی بار شائع ہوئی۔

چھوٹی عورتیں مارچ خاندان اور ان کی چار بیٹیوں — مَیگ، جو، بیتھ اور ایمی — کے بارے میں ایک کہانی ہے جس میں وہ غربت اور باپ کی دوری کے باوجود زندگی کو ہنسی خوشی گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے والد امریکی خانہ جنگی کی وجہ سے گھر سے دور ہیں۔ اس دوران انھوں نے ایک خفیہ سوسائٹی بنا لی ہے جس کا نام ہے 'دی پیک وک کلب' (The Pickwick Club) ہے۔ اس کلب میں وہ مختلف ڈرامائی ناٹک کرتے ہیں اور اس دوران ان کی دوستی پڑوس میں رہنے والے ایک امیر لیکن تنھائی پسند لڑکے لوری سے ہو جاتی ہے۔

میری کوشش ہوگی کے اس تقریباً ۱۴۰ سال پرانے ناول کا مکمل ترجمہ اپنے بلاگ پر پوسٹ کروں۔

No comments:

Post a Comment